Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پٹرولیم مصنوعات میں 10 سے 15 روپے کمی کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں10 سے15 روپے فی لیٹر کمی کی توقع کی جارہی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں2روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی مؤخر ہو سکتی ہے۔ قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.