راولپنڈی/اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کو جانے والے ایم ون اور ایم ٹو کو کلئیر کرنے کی اجازت مانگ لی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نتیجے میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے جانے والے مسافروں و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس نے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے۔ جس کے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 97/149اور 151ائیرپورٹ اور اس کے راستوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں۔ تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے۔ ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹھلیاں اور پشاور موٹروے پر رکاوٹیں مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا حکم دیا جائے۔ آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات دی جانی چاہئیں۔ اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی جانی چاہئیں کہ تین ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔
وفاقی پولیس نے ایم ون اور ایم ٹو کو کلئیر کرنے کی اجازت مانگ لی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read