Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق

پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے  جب کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتل منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.