پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
بدھ, جولائی 30, 2025
بریکنگ نیوز
- اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
- گلگت بلتستان: دو جرمن خواتین کوہ پیما لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آکر زخمی
- وفاقی حکومت کی جانب سے فلسطین کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان
- بھارت کو شکست دیکر دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
- پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
- 9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار
- خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی
- مسجد ضرار سے باجوڑ تک