پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 6 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل, جنوری 21, 2025
بریکنگ نیوز
- وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کی جامعات کے چانسلر بن گئے
- کوہاٹ : دو مرکزی ہسپتال سہولیات اور ڈاکٹروں کی کمی منتخب عوامی نمائندوں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت
- مذاکرات کیساتھ پی ٹی آئی کو سیاسی بلوغت کا بھی مظاہرہ کرنا ہوگا !
- قتل و غارت کرنیوالے پورے پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- شراب برآمدگی کیس میں علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، عدالت
- میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کے فائنل میں خیبر نیٹ ورک کی ٹیم نے میدان مارلیا
- اب امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
- ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا