Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ
    خاص خبریں نومبر 4, 2022

    پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ

    Facebook Twitter Email
    پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ
    پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔  حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔ لیڈرشپ نے حملے کو سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیدیا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس حملے کے ماسٹر مائنڈ تین مرکزی ملزمان ہیں جنہیں عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔
    پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ختم ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔
    اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں۔ عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں۔ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
    اجلاس نےمعظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا۔
    اس حملے کے شہباز شریف، رانا ثناااللہ سمیت تین مرکزی ملزمان ہیں۔ اور ان کو عہدوں سے ہٹائے بغیر تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق اجلاس نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ آئی جی کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
    فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا۔
    عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔ اس سازش سے متعلق اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان پر حملہ سیدھا سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا کیس ہے: وزیر داخلہ
    Next Article عمران خان پر حملہ جرم میں مزید دو ملزمان گرفتار
    Saqib Butt

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.