Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا
    • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ
    • "شینو مینو شو” کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ، خیبر ٹی وی کا کامیاب میوزیکل کامیڈی پروگرام
    • امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی راہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف
    • پاکستان کی ترقی کا بنیادی ستون خواتین کی بااختیاری – تحریر: راشد پختون
    • وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ
    • مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار، اقوام متحدہ نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا
    اہم خبریں

    کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا

    مئی 12, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سےمتعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی، کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا رحجان رہا۔ وفاقی کابینہ نے  ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ فی الوقت مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے رویے سے متعلق پیر کو تمام معاملات پارلیمنٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا، تمام اتحادی اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ریلیاں نکالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو  پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام معاملات پر تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    اراکین نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت  کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

    بعد ازاں وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں 4 بجے تک کا وقفہ کردیا اور وزیراعظم کی پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد کابینہ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تاہم ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleالقادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی 2 ہفتوں کیلئے ضمانت منظور
    Next Article سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیےجے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

    اپریل 15, 2026

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

    اپریل 15, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ

    اپریل 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکا ایران مذاکرات کے سلسہ میں فیلڈ مارشل کے ہمراہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد تہران پہنچ گیا

    اپریل 15, 2026

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

    اپریل 15, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے نیا قانون نافذ

    اپریل 15, 2026

    "شینو مینو شو” کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ، خیبر ٹی وی کا کامیاب میوزیکل کامیڈی پروگرام

    اپریل 15, 2026

    امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی راہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

    اپریل 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.