پشاور(ویب ڈیسک) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں۔ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکر کیا۔ اور سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ہفتہ, جنوری 3, 2026
بریکنگ نیوز
- پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل
- اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
- نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
- تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
- سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
- ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
- افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

