Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک
    • سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال
    • باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی
    • سانحہ سوات، ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود استعمال نہ کرنے کی رپورٹ طلب
    • خیبرپختونخوا میں 6 ماه کے دوران دہشتگردی میں 271 افراد شہید، 589 زخمی ہوئے، رپورٹ
    • ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، اسکے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    • چارسدہ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
    • جنگ بندی امریکہ کے کہنے پر نہیں پاکستان کے ڈر سے کی، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا اعتراف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
    اہم خبریں

    گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

    فروری 16, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگریز کے 4 سلیبسز بنا دیے گئے ہیں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری شامل ہیں۔ اوگرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہےکہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،  جب پیٹرول عالمی منڈی میں 113 ڈالر پر تھا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، آج عالمی منڈی میں پیٹرول 80 ڈالر پر ہے اور پاکستان میں 272 روپے قیمت ہوگئی، 9 ماہ اور خاص طور پر 30 دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے قدر کھو بیٹھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی غلط پالیسیاں ہیں، پہلے مفتاح اسماعیل پھر اسحاق ڈار نے معاشی بحران کی بنیاد رکھی، یہ لوگ عوام میں سے منتخب نہیں ہوئے اس لیے ان کو عوام کی کیا فکر، ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمت 4 روپے بڑھانی تھی تو کابینہ میں ایک گھنٹہ بحث ہوئی،  یہ ایک جھٹکے میں 20،30 روپے بڑھا دیتے ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معیشت چل نہیں رہی اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے، ان کا ردعمل یہ ہے کہ اعظم سواتی، شوکت ترین اور عمران خان کو گرفتار کرلو  آڈیو نکال لو ، ویڈیو نکال لو، ان کونہ سیاست کی سمجھ ہے، نہ معیشت اور نہ تاریخ کا علم ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے کیا گیا کہ انہوں نے ڈالر انڈیکس معاہدے کیے تھے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے، اسحاق ڈار نے جو امپورٹ بند کی ابھی تو اس کے بھی اثرات آنے ہیں، ہر چیز انہوں نے عوام کی پہنچ سے دور کردی اور ان کے فلسفے سنیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ
    Next Article اسلام آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار، تعلق صوابی سے ہے
    Web Desk

    Related Posts

    ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال

    جولائی 3, 2025

    باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی

    جولائی 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈی آئی خان: بم بنانے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے 3 دہشتگرد ہلاک

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات پر کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال

    جولائی 3, 2025

    باجوڑ دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار، مقدمہ میں 7 دہشتگردوں کی نشاندہی

    جولائی 3, 2025

    سانحہ سوات، ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود استعمال نہ کرنے کی رپورٹ طلب

    جولائی 3, 2025

    خیبرپختونخوا میں 6 ماه کے دوران دہشتگردی میں 271 افراد شہید، 589 زخمی ہوئے، رپورٹ

    جولائی 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.