Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ

فواد چوہدری کا منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ

وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا۔ منی بجٹ پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دن میں 170ارب کے ٹیکس لگائے اور  رات میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر شب خون مارا گیا، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک پاکستان کے لوگ نہیں نکلیں گے یہ ظلم ہوتا رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.