Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    • ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
    • جنوبی وزیرستان میں امن کے قیام کیلئے 45رکنی کمیٹی تشکیل، مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق
    • مولانا خانزیب کی نماز جنازہ ناوگئی میں ادا، واقعے کا مقدمہ درج،رپورٹ سی پی او ارسال
    • ہدفی دہشتگردی کا ایک اور المناک واقعہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ’ہماری توجہ سیلاب پر ہونے کی وجہ سے عمران کو ضمنی الیکشن میں کامیابی ملی‘
    اہم خبریں

    ’ہماری توجہ سیلاب پر ہونے کی وجہ سے عمران کو ضمنی الیکشن میں کامیابی ملی‘

    اکتوبر 18, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضمنی الیکشن میں عمران  خان کی کامیابی  پر ردعمل کا ا ظہار  کیا ہے۔ ایک بیان  میں احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کامیابی اس لیے ملی کہ یہ یکطرفہ الیکشن میں تھا کیونکہ ہماری ساری توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر تھی۔

    انہوں  نے کہا کہ عمران خان اتنا سنگدل ہے اس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے اپنے جلوس جاری رکھے، ہو سکتا ہےجلسوں پرلگی رقم وہی ہوجو سیلاب کے لیے ٹیلی تھون میں جمع کی گئی تھی۔

    وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ عمران خا ن سیلاب زدگان پر یہ پیسے لگاتے تو شاید دو سے چار اضلاع بحال ہو جاتے، عطیات دینے میں لوگوں کی گرمجوشی ختم ہوگئی ہے، سیلاب متاثرین کو سردی سے بچانے کیلئے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

    حکومتی جماعتوں نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ دوٹوک طور پر مسترد کرتے ہیں، ملک میں انتخابات کب ہونے ہیں، اس کا فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتیں کریں گی، کسی جتھے کو طاقت کی بنیاد پر فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مشترکہ بیان میں آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بیان اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے، تقرری فارن فنڈڈ فتنے کی دھونس، دھمکی اور ڈکٹیشن پر نہیں ہوگی، آرمی چیف اور حساس اداروں کی قیادت کو نشانہ بنانے کا مقصد ’بلیک میلنگ‘ ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو نشانہ بنانے کا مقصد بھی ’بلیک میلنگ‘ ہے، یہ قطعاً سیاسی رویہ نہیں بلکہ سازش کا حصہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مشترکہ بیان کے مطابق آئین اور قانون میں واضح ہےآرمی چیف اوردیگرعہدوں پرتقرری وزیراعظم کادستوری اختیارہے، اقتدار سے محروم شخص قومی اداروں کو سوچے سمجھے ایجنڈے کے تحت نشانہ بنارہاہے، پاک فوج کے شہدا کےخلاف غلیظ مہم جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں، فوج میں بغاوت کے بیانات جیسے اقدامات ملک دشمنی کے مترادف ہیں اور ایسے بیانات سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔

    حکومتی اتحاد نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب تک رسائی کے عمل کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا،  ضمنی انتخابات کے بعد اتحادی حکومت کی قومی اسمبلی میں نشستیں 176 ہوگئیں، فتنے کے  تکبر کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے جلد انتخابات کرانے کی تاریخ دینے کی واننگ دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پرپولنگ کے لیے میدان کل سجے گا
    Next Article کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025

    سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

    جولائی 11, 2025

    بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار

    جولائی 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025

    سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

    جولائی 11, 2025

    بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار

    جولائی 11, 2025

    پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے

    جولائی 11, 2025

    ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.