Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی
تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی مخلوط حکومت نے مسلسل تیسری بار پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں۔ گذشتہ 20 روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں84روپے۔ ڈیزل کی قیمت میں119روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ حکومت عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.