Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں سنانے فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30دن میں سنانے فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی ائی کی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔
عدالت نے ایک ماہ میں فیصلہ سنانے کی حد تک سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتا ہوگا۔توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.