Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
    • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحےکو 8 برس بیت گئے
    اہم خبریں

    آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحےکو 8 برس بیت گئے

    دسمبر 16, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکو آٹھ برس بیت گئے، 8 سال قبل سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    16 دسمبر 2014 کو ملکی تاریخ کا المناک واقعہ رونما ہوا، علم دشمن چھ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پہنچے اور دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے۔ جدید اسلحہ سے لیس پیرا ملٹری فورسز کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے طلباء پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی، جس سے معصوم طالب علم اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے۔

    درندہ صفت دہشتگردوں کے حملے میں 122 معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید ہوئے، شہداء میں اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی بھی شامل ہیں جنہوں نے حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بچوں کو اسکول سے نکالا۔

    دہشتگردوں سے مقابلے میں دو افسروں سمیت نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے، آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث چھ دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا جنہیں ملٹری کورٹس نے موت کی سزائیں سنائیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل پایا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

    سانحہ اے پی ایس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے جب دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

    شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنےکا دن ہے، پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچمن بارڈر: افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ،15 زخمی
    Next Article پنجاب اسمبلی: مونس نے عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
    Web Desk

    Related Posts

    45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

    اکتوبر 26, 2025

    خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

    اکتوبر 26, 2025

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

    اکتوبر 26, 2025

    خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

    اکتوبر 26, 2025

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.