Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ:حکومتی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت کی نظر ثانی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا ہے اور اس پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ وزارت دفاع کی جانب سے دائر نظرثانی کی اپیل 26 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 28 قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست میں درج ہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری مدت کے لیے آرمی چیف بنانے کا فیصلہ ضمیر کے مطابق کیا۔

وزارت دفاع نے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 243 کی ذیلی شقوں کو ایک ساتھ پڑھا جانا چاہیے، عدالت چلی آ رہی روایات کو قانون میں بدلنے کے لیے زور نہیں دے سکتی۔ متن میں درج ہے کہ پارلیمنٹ نے 7 دہائیوں سے اس پہلو پر کھبی قانون سازی نہیں کی، پارلیمنٹ نے قانون نہ بنانے سے متعلق اپنے استحقاق کا استعمال کیا۔

درخواست میں درج ہے کہ پاکستان میں ففتھ جنریشن وار جاری ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد جنرل باجوہ کی کپتانی میں پاکستانی فوج کی تیاریاں منہ بولتا ثبوت ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.