Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آل پارٹیز کانفرنس پر میں نواز شریف کے خطاب پر پاکستانیوں کی رائےکیا ہے

آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نواز شریف کے خطاب پر پاکستانی عوام تقسیم ہوگئے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 33 فیصد افراد نے اے پی سی میں ن لیگ کے قائد کے بیانیے کو سپورٹ کیا جب کہ 39 فیصد نے ان کے بیانیے کی مخالفت کی اور اسے یکسر مستردکردیا۔سروے میں نواز شریف کے وزیراعظم عمران خان پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزام کو 47 فیصد افراد کی تائید ملی جب کہ 41 فیصد نے ان کے الزام کو غلط قرار دیا ۔ گیلپ پاکستان کا نیا سروے ملک کے 100 اضلاع میں 1500افراد سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 20 ستمبرکو ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے، عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.