Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ادارے عمران خان کی کرپشن، ممنوعہ فنڈنگ میں تاخیر پر گامزن ہیں، فضل الرحمن

پشاور(وحید الرحمن) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاستی ادارے عمران خان کی کرپشن، ممنوعہ فنڈنگ اور باغیانہ سرکشی کے خلاف کارروائی میں تاخیر پر گامزن ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنی رہائش گاہ سے بیان جاری کیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ اداروں نے دباؤ میں قانون کے مطابق کارروائی سے گریز کیا تو آئین کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کے کردار سے گریز نہیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ریاستی ادارے شدید عالمی دبا ؤمیں ہیں۔ اصل مقصد عمران نیازی کے باغیانہ روئیوں کو جمہوری کور دینا۔ دھاندلی سے دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی مذمت کے دن سے صیہونی لابی نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا کے زریعے پاکستانی حکومت پر دباؤڈالنا شروع کر دیا۔
ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کے بعد صیہونی لابی اور عالمی میڈیا کھلم کھلا عمران نیازی کی پشت پناہی کر رہے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.