Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد میں غیرقانونی تجاوزات اورماسٹرپلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے،سپریم کورٹ

بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں

اسلام آباد۔سپریم کورٹ کےجسٹس عمرعطا بندیال نےبنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیئےہیں کہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے۔

جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے2رکنی بینچ نےبنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ سی ڈی اےاورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیئےکہ ایم سی آئی اپریل سےسی ڈی اےکوچٹھیاں لکھ رہی مگرجواب نہیں دیا جارہا، چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد کو پیش ہوکر جواب دینا چاہیے۔

جس پرسی ڈی اےکےوکیل نےعدالت کوبتایاکہ سیوریج اورواٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کےلئےسائٹس منتخب کرلی ہیں،فضلےکی تلفی اورڈمپنگ سائیٹس کےلئےبھی زمین کاانتخاب کرلیاہے۔جسٹس عمرعطابندیال نےریمارکس دیئےکہ اگرسائیٹس کاانتخاب ہوگیا ہےتوایم سی آئی کے حوالے کر دیں،زیرزمین سیوریج لائنوں کاکام بھی جلد مکمل ہوناچاہئے،اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اورماسٹر پلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے، ماسٹر پلان پر نظر ثانی ہو تو ممکن ہے غیر قانونی تعمیرات کا کچھ حصہ ریگولرائز ہوجائے۔

ڈی جی ماحولیات نےعدالت کوبتایاکہ سی ڈی اے زوننگ ریگولیشنز میں ترمیم کےلئےممکنہ طورپرفیصلہ ہو جائےگا،کچی آبادی،ہسپتا لوں اور تعلیمی اداروں کی منتقلی کےحوالےسےبھی فیصلےکیےجائیں گے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نےکہاکہ کورنگ نالے میں مری سےآنےوالی گندگی کےلئےٹریٹمنٹ پلانٹس لگارہے ہیں،جس پرجسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیئےکہ نالوں میں گندگی روکنےکےلیےسزا اورجرمانےکےعلاوہ بھی کام کرنےکی ضرورت ہے،لوگوں کو شعور دینےکیلئے بھی اقدامات کیےجائیں۔

عدالت نےسی ڈی اے،ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سےپیش رفت رپورٹس طلب کرتےہوئےکیس پرمزید سماعت23جولائی تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.