Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں ڈالرکی اڑان جاری:ڈالر164.50 روپےتک پہنچ گیا

کراچی:اوپن مارکیٹ اورانٹر بینک میں ڈالرکی اڑان جاری ہےجس کےنتیجےمیں امریکی کرنسی کی قدر میں تقریبا 2.34 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں مسلسل روپےکی بےقدری کا سلسلہ جاری ہےاورڈالر تیزی کےساتھ مہنگاہوتاجارہا ہےجسکےنتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہاہے۔انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں2روپے34 پیسےکا اضافہ ہوگیا جس کےنتیجےمیں ڈالرکی قدر164 روپے50پیسےہوگئی۔

انٹربینک میں اضافے کےبعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرتگڑا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپےمہنگاہوا اوراسکی قیمت 164روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دم 6 روپے10پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اوردن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 163 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے7روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ نہ ہونے برابر ہے اور انٹربینک میں اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ انٹربینک ریٹ بڑھنے کےاثرات اوپن مارکیٹ پربھی مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہےکہ رواں ماہ اب تک ڈالر14روپے24 پیسےمہنگاہوچکا ہےجس سےملکی و بیرونی قرضوں میں1490 ارب روپےکااضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.