Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد:قبضہ گروپ کی فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے

اسلام آباد پولیس بھی قبضہ گروپ کی معاونت کرنے میں مصروف

اسلام آباد(زین ہاشمی) وفاقی دارلحکومت کے ممبر نیشنل اسمبلی راجہ خرم نواز کے آبائی گائوں میں قبضہ گروپ کی فائرنگ سے 5افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ پولیس نے متاثرہ افراد روشان خان کی درخواست پر 2افراد کو گرفتار کر لیا۔

متاثرین کے مطابق پولیس متاثرہ زخمی افراد اور اس کے لواحقین کو دبانے میں لگ گئی۔ تاحال زخمی ہونے والے افراد کا بیان تک ریکارڈ نہیں کیا. پولیس کی جانب سے یہ کہاجارہا ہے کہ ہسپتال سے چھٹی لے کر تھانے بیان ریکارڈ کرانے آجائیں ۔

متاثرین کے مطابق تھانہ نیلور کے اے ایس آئی خالد شہزاد زخمیوں کے ریفر کاغذات بھی ساتھ لے گیا ۔تھانے آکر پولی کلینک ہسپتال سے پمز ہسپتال ریفر ہونے والے کاغذات لے جائیں۔

دوسری جانب واقعے میں روشان خان،اکبر خان،حبیب اللہ کلہاڑیوں کے وار سے زخمی ہوئے۔ نسرین اور اختر علی کو گولیاں لگی ہیں ۔ متاثرین کے مطابق ولی خان اور اس کے بیٹے شاہزیب نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں میں  تین سے چار نامعلوم افراد بھی شامل ہیں ۔ بااثر افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی اور کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کیا ۔ زخمی ہونیوالے تمام افراد پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
متاثرین کاکہنا ہے کہ پولیس اہلکار انصاف کا ساتھ دینے کی بجائے حملہ کرنیوالوں کا ساتھ دے رہی ہے ، ابھی تک اُن کے بیان تک ریکارڈ نہیں کیے گئے ۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی اسلام آباد،ممبر نیشنل اسمبلی راجہ خرم نواز اور وزیر داخلہ سے واقعہ کے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.