Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنشنرز کی سہولت کے لئے فیسلیٹشن سنٹر کا قیام

مردان۔ اکاؤنٹنٹ جنر ل خیبر پختونخوا مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ پنشنرز کی سہولت کے لئے فیسلیٹشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی بدولت چند دنوں میں ڈائریکٹ کریڈٹ سکیم کے تحت عوام کو پنشن کی ادائیگی ممکن ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مردان میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ڈپٹی اکاؤنٹ جنرل ڈاکٹر محمد عمران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان فنانس نیک محمد، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پیر ہدایت اللہ، اکاؤنٹس آفس مردان کے جملہ عملہ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران اکاؤنٹ جنرل خیبر پختونخوا کو پنشن ٹرانسفر، جی پی فنڈ کے حصول، گراں ریٹس والے سٹامپ پیپرز کے اجراء، ایل پی آر اور دیگر بہت سارے مسائل پیش کئے گئے، اکاؤنٹ جنرل نے ان کو توجہ سے سن کر کئی مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل مرتضیٰ خان نے کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ آمنے سامنے بیٹھ کر انکے جائز مسائل کو سنا جائے اور ان کو حل کرنے کیلئے رولز ریگولیشن کے دائرے میں ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین چاہے حاضر سروس یا ریٹائرڈ ہو، ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکے جائز مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ بد قسمتی سے ہمارے دفاتر میں یہ کلچر موجود ہیں کہ عوام کو بیجا تنگ کیا جاتا ہے اور تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں اس کلچر کے خاتمے کیلئے اے جی آفس میں کمپلینٹ اینڈ ریڈرسل سیل قائم کیا گیاہے اور اب صرف ایک واٹس ایپ مسیج کے ذریعے اپنا شکایت درج کرسکتے ہیں، واٹس ایپ نمبر ہر ایک ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں چسپاں ہوا ہے، اے جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اے جی آفس پشاور میں ایک لاکھ 87ہزار پنشنرز کی سہولت کیلئے فیسیلٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی بدولت چند دنوں میں ڈائریکٹ کریڈٹ سکیم کے تحت عوام کو پنشن کی ادائیگی ممکن ہوگی، اسکے علاوہ سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے 5اضلاع میں ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے،نامز د اکاؤنٹ کے ایک آسان نظام کے بارے میں اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے بھی کھلی کچہری سے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل میں کمی آئیگی اور انکے حل کے لئے راہیں کھلی گی۔اکاؤنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ اکاوئنٹ آفس مردان کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.