Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل اقرا نذیر کی ہلاکت، ایس پی ٹریفک عارف شاہ عہدہ سے معطل

اسلام آباد(زین ہاشمی) وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی مشکوک اورپراسرار ہلاکت ۔ کے کیس میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ کو عہدہ سے ہٹاکر پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ آب پارہ میں ایس ایچ او سلیم رضا کی مدعیت میں قتل کی دفعہ302ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ لیڈی کانسٹیبل کی موت پراسرار اورمشکوک حالات میں ہوئی۔ اقرا نذیر کے والدین نے مقدمے کی پیروی سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس خود مدعی بن گئی ہے۔ اقرا کو عارف شاہ پولی کلینک ہسپتال لے کر گئے تھے۔ جہاں ایک گھنٹے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ اقرا کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے۔

">

ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی تھی۔ معاملے پرآئی جی اسلام آباد نے اعلی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے مصروف ہے۔ کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایس پی عارف شاہ کی معطلی کی سفارش کی ہے۔
پولیس نے مقدمے میں جائے وقوعہ کا ذکر نہیں کیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقتولہ کے موبائل فون کاڈیٹا اورلوکیشنز بھی لی جارہی ہیں ۔ جسکا تحقیقاتی کمیٹی جائزہ لیکروقوعہ اور مقدمہ میں چھپائے گئے پہلووں کی بھی مکمل جانچ کرے گی۔

">

کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی اقرا کراچی کی رہائشی تھیں اور ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ اقرا نے2019میں اسلام آباد پولیس میں ملازمت اختیار کی اور وہ اسلام آباد میں اپنے رشتہ دار ایس پی ٹریفک پولیس عارف شاہ کے گھر رہائش پذیر تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.