Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسپیکر قومی اسمبلی نےمنگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کےاجلاس صرف قومی اسمبلی کےاجلاس کےدوران بلانے کی ہدایت کردی، ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوں گے۔پابندی کا اطلاق پی اےسی اورپارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ اسپیکر کی جانب سےقائمہ کمیٹیوں کےاجلاس کی منسوخی کافیصلہ کفایت شعاری مہم کومدنظررکھتےہوئے کیاگیا ہے۔

منگل کوہونے والےقائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کےاجلاس میں آصف علی زرداری نےشریک ہونا تھا جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

واضح رہےکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ ہونے کے بعد آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.