Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اصغرخان کیس،سپریم کورٹ نے ضمنی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نےاصغرخان کیس کی سماعت کےدوران ایف آئی اےسےضمنی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نےکہاکہ یف آئی اے جس راستےپرلے کرجاناچاہتی ہےاس راستےپرنہیں جائیں گے۔

ہم کیس بند کرنےنہیں جارہے۔منگل کوجسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع کی طرف سے ڈائریکٹر لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نےاستفسار کیاکہ بینک اکائونٹس کون چلارہا تھا اس کی نشاندہی کریں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کریں کہ کون سا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پیسےلینےوالوں سےمتعلق شواہد یا شکوک سےبھی آگاہ کریں۔عدالت نےکہارپورٹ میں بتایاجائےکہ جوریکارڈ ملانہیں وہ کس کےپاس ہونا چاہئے؟ رقم لینے سے انکار کرنے والوں کا نام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔

جسٹس عظمت سعید نےڈائریکٹر لیگل وزارت دفاع سے استفسار کیا کہ ہم نے رپورٹ طلب کی تھی کیاآپ نےجمع کروادی؟وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 16 مارچ کو رپورٹ جمع کروادی تھی۔ اس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس د یئے کہ آپ کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں دوبارہ جمع کروائیں۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا میرا خیال ہے کہ رقم لینے والوں کا پتا چل جائے گا،ایف آئی اے جس راستے پر لے کر جانا چاہتی ہے اس راستے پر نہیں جائیں گے۔ ہم کیس بند کرنے نہیں جارہے۔

اصغر خان کےخاندان کےوکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ کچھ لوگوں نےاپنےرول کوتسلیم کیاہوا ہےان کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔جسٹس عظمت سعید نےکہاکہ ہم مرحلہ واراس کیس کو لےکرچلیں گےاورنظررکھنی ہےجہاں پہنچنا ہے۔کیس کی سماعت22اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔سپریم کورٹ نیاصغر خان کیس سے متعلق 11 فروری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ 15 فروری کو جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزارت دفاع نے بیان دیا کہ ملوث افسران کے خلاف کارروائی چل رہی ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ عدالتی حکم نامے پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

عدالت کارروائی مکمل کرنے کےلیےوقت دے۔عدالت نےکہاہےکہ وزارت دفاع 4 ہفتوں میں اپنی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔عدالتی حکمانےمیں کہاگیاہےکہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ وہ بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں،ایف آئی اےنےکہاکہ اس معاملے پر مزید کارروائی ممکن نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.