Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی پیک منصوبہ،تیسرے فریق کی شمولیت پراتفاق رائےہے،چینی نائب سفیر

اسلام آباد۔چین کےنائب سفیر لی جیانگ نےکہاہےکہ سی پیک منصوبہ میں تیسرے فریق کی شمولیت پراتفاق رائےہوچکا ہے۔اسلام میں ہونے والی سی پیک کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےچینی نائب سفیرنےکہاکہ سی پیک منصوبےپرسابق صدرآصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کےدورمیں کام ہوتارہا ہےاورسی پیک منصوبےپرتمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائےموجود ہے۔

انہوں نےکہاکہ ملتان سکھرموٹر وےرواں برس اگست کےبجائےجولائی میں مکمل ہو جائےگی جبکہ حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی۔انہوں نےکہاکہ سی پیک اب دوسرےمرحلےمیں داخل ہوچکاہے۔گوادرمیں ائرپورٹ کی توسیع،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اورہسپتال چینی گرانٹ سےتعمیر کیےجارہےہیں اورسی پیک کادوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونزکی تعمیرہےجبکہ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنےکی توقع ہے جب کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے،تھرڈ پارٹی کو آپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہو گا۔

چینی نائب سفیر نےکہاکہ دوردرازعلاقوں کی ترقی کےلیےچین3 سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرےگا۔پاک بھارت کشیدگی پربات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ سی پیک منصوبہ پرکام پیپلزپارٹی کےدور میں شروع ہوا جبکہ گوادر بندرگاہوں کاسنگاپورکی کمپنی سےمعاہدہ پیپلزپارٹی کےدورمیں ختم کیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ چینی حکومت سی پیک منصوبہ کی آمدنی کاایک حصہ پاکستان کےقرضوں کی ادائیگی میں ادا کرےجبکہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں نے منفی پروپیگنڈا کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.