Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:نجی ریڈیو سٹیشن میں دو صحافیوں کونامعلوم افرادنے قتل کردیا

کابل۔ افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ریڈیو اسٹیشن میں گھس کر 2 صحافیوں کو قتل کردیا۔افغانستان سے موصول ہونے والی رپورٹ کے طابق کہ مسلح افراد نجی ریڈیو ہم صدا میں داخل ہوئے اور 20 سالہ ہم عمر نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔

صوبائی ترجمان جاوید ہجری نے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بروز منگل شام 6 بجے دو نامعلوم مسلح افراد ریڈیو اسٹیشن کے دفتر میں داخلے ہوئے اور دو رپورٹرز پر فائرنگ کردی جو لائیو پروگرام کررہے تھے تاہم دنوں رپورٹرز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رواں برس صحافیوں پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ ماہ طالبان نے افغان سیٹیزن صحافی جاوید نوری کو ان کی کار سے بابر نکال کر قتل کردیا تھا۔رپورٹرز ود آٹ بارڈرکے مطابق سال 2018 افغانستان میں صحافیوں کے لیے بدترین سال رہا۔کابل میں امریکی سفیر جان باس نے صحافیوں کے قتل پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نےٹوئٹ کیاکہ یہ وقت ہےجب صحافیوں کےخلاف جرائم کا خاتمہ ضروری ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا اور افغان حکام پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر انداز میں فرائض انجام دے سکیں۔

دوسری جانب جنوبی ایشیا گروپ کےمحقق زمان سلطانی نےکہاکہ مذکورہ واقعہ اس امرکی نشاندہی کرتا ہے کہ افغانستان میں صحافیوں کے لیے حالات ساز گار نہیں ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے اور انصاف دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.