Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان:ننگرہار،خوست،غزنی و کاپیسا میں طالبان کے حملے،ٹینک وگاڑی تباہ، 11 ہلاک

جلال آباد-افغانستان کےطالبان ترجمان کےمطابق منگل کےروزدوپہر کے وقت صوبہ ننگرہارکےصدرمقام جلال آباد شہرمیں تالاشی چوک کے مقام پرطالبان نے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جبکہ شام کےوقت ضلع غنی خیل کےمرکز کےقریب پل کےمقام پرحکمت عملی کے تحت ہونےوالے دھماکہ سے افغان نیشنل آرمی کی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوا رچار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جبکہ منگل کےروز دوپہر سے قبل صوبہ غزنی کے صدرمقام غزنی شہر کے کج قلعہ کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی بکتربند ٹینک تباہ اور اس میں سوار چار فوجی ہلاک ہوئے۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کےانارجوئےکےعلاقےمیں طالبان کےحملےمیں ایک افغان نیشنل آرمی کااہم رکن ہلاک جبکہ دوزخمی ہوئے۔اسی طرح منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ خوست ضلع دومندہ کے علاؤالدین گاؤں میں واقع چوکی پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.