Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان صوبہ قندوز میں آپریشن، 35 طالبان ہلاک

کابل: افغان صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان اسپیشل فورسز کا آپریشن قندوز کے ضلع چاہار دارہا میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کیا گیا۔ اس دوران 38 آئی ای ڈیز اور 40 پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل کی گئی۔

اس سے قبل 9 مارچ کو بھی افغان طالبان کے خلاف کابل اور قندوز میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 30 مبینہ طالبان کو ہلاک جب کہ 7 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق اس آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.