Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری کے بارے میں ٹینڈرز پر حکومتی دبا کو مسترد کردیا۔

ای وی ایم کے بارے میں ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ای وی ایم مشینز کی خریداری کے بارے میں ٹینڈرز پر حکومتی دبا کو مسترد کردیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کے بارے میں ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے۔
الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے۔ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں کے بارے میں ٹینڈرز کرنے کا دبا بڑھایا جارہا ہے ۔ لہٰذا الیکشن کمیشن ہر قسم کے دبا کو مسترد کرتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا ۔ بلکہ اپنے دائرہ کار کے مطابق ہی امور انجام دے گا۔

الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین اور اس سے جڑے ایشوز پر تین اعلی سطحی کمیٹیاں تشکیل دے چکا ہے۔
تینوں کمیٹیاں چار ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں ۔ لہٰذا کمیٹیز کی سفارشات کی روشنی میں کنسلٹنٹ ہائر کرکے ٹینڈرز سمیت دیگر امور کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں جس پر کوئی دبا قبول کریں۔ میڈیا کے ذریعے دبا بڑھانا یا بیانات سے الیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.