اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔
الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے / فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔کوئی قانون سے بالا نہیں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
” rel=”noopener” target=”_blank”>
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ “صداقت وامانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے / فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں۔