Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

الیکشن کمیشن نے راولپنڈی میں ووٹرز کے اندراج کا آغاز کردیا

الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹ کے اندراج کا عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ورٹرز کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ۔
 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ضلع راولپنڈی میں ووٹرز کے اندراج کا آغاز کردیا ۔ آج سے شروع ہونے والے ووٹ کے اندراج کا عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لیے حتمی شکل دیدی۔ووٹ کے  اندراج کے لیے ٹیمیں گھر گھر جاکر ووٹرز لسٹیوں کی تصدیق کریں گی ۔
ووٹ درج نہ ہونے یا ووٹ کی منتقلی کی صورت میں فارم نمبر 13فراہم کیا جائے گا۔ فارم نمبر 13پر  کرکے کمیشن کی طرف سے
تعین کردہ تصدیق کنندہ کے پاس جمع کروانا ہوگا۔سرکاری ملازم فارم نمبر 14استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.