Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکہ:جنگی طیاروں کےبعد بحری بیڑہ اورفضائی دفاعی نظام بھی مشرق وسطیٰ منتقل

بحری بیڑے ایس ایس آرلنگٹن کے ذریعے فضائی دفاع کے میزائل سسٹم 'پیٹریاٹ' مشرق وسطیٰ بھیجا جا رہا ہے۔ پینٹاگون

واشنگٹن۔ امریکا نے فضائی دفاع کے میزائل سسٹم پیٹریاٹ کو جنگی بحری بیڑے ایس ایس آرلنگٹن کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کردیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےایرانی دھمکیوں کےجواب میں گزشتہ روز’ابراہام لنکن ایئرکرافٹ کیریر اسٹرائیک گروپ’ کے بیـ52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس طیارے قطرمیں اپنےفوجی اڈے میں بھیجے تھےاوراب بحری بیڑے ایس ایس آرلنگٹن کے ذریعے فضائی دفاع کے میزائل سسٹم ‘پیٹریاٹ’ کو بھی مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

کادعویٰ ہےکہ یہ فوجی تعیناتیاں ایران کی جانب سے خطےمیں امریکی افواج کو لاحق خطرے کے پیشِ نظرکی جا رہی ہیں لیکن امریکا نے ان دھمکیوں کی نوعیت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔تاہم امریکا کی جانب سے جنگی تعیناتیاں ایران کے عالمی جوہری توانائی معاہدے 2015 کی بعض شقوں سے دستبرداری کے بعد کی گئی ہیں۔

ادھر ایران پہلے ہی امریکی دعوؤں کو احمقانہ اور جنگی بیڑے کی تعیناتی کو نفسیاتی جنگی حربہ قرار دے چکا ہے۔ سینیئر ایرانی عالم یوسف طباطبائی نے احمدی نڑاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور کسی ممکنہ حملے کے پیشِ نظر فضائی دفاع کے میزائل سسٹم ‘پیٹریاٹ’ کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔

یہ میزائل سسٹم بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور جدید جنگی طیاروں کی روک تھام کے لیے بنا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران نے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری توانائی 2015 کی بعض شقوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جوہری توانائی کو ایٹمی مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں آزاد ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.