Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی امن زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
زلمے خلیل زاد 2 سے 20 دسمبر تک خطے کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔
زلمے خلیل زاد افغان حکام اور افغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس میں وہ طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
زلمے خلیل زاد کا دورہ گزشتہ ماہ طے تھا جو ناگزیر وجوہات پر ملتوی کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.