Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آج اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں چینی کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی جبکہ کھاد کا خسارہ بھی زیر غور آئے گا۔
رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے ایک سمری بھی پیش کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ظافر گیس فیلڈ سے سپلائی ماڑی گیس فیلڈ سے 66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی پر بھی گفتگو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.