Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

پشاور:پشاورمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارحملہ آوروں کی فائرنگ سےنجی ٹی وی کارپورٹر نورالحسن جاں بحق اوران کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نور الحسن ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔
آئی جی پولیس صلاح الدین محسود نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقتول صحافی کی گاڑی کا معائنہ کیا۔
دوسری جانب خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی نورالحسن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.