Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ امریکی کرنسی کی قیمت میں پھر1 روپے82 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 229 روپے سے بھی تجاوز کر گئی اور 230 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے۔ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.