Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

 انتظامیہ کی طرف سے محسود قوم کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کے شکرگزار ہیں،ریٹائرڈ محسود بیوروکریٹس و آرمی افسران

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محسود آفیسرز فورم نے آئی جی ایف سی ساوتھ ،کمیشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، ڈپٹی کمیشنر جنوبی وزیرستان سے محسود قوم کو درپیش مسائل پر ہونے والے ملاقات اور انتظامیہ کی طرف سے ان مسائل کے حل پر دی جانے والی یقین دہانی کو محسود قوم کے ریٹائرڈ بیوروکریٹس و آرمی افسران نے سراہا۔

گزشتہ روزاسلام آباد میں محسود آفیسر فورم کے چیرمین (ر) کرنل یعقوب محسود کی سربراہی میں ہونے والی تفصیلی میٹنگ میں آئی جی ایف سی ساوًتھ میجر جنرل عمر بشیر، کمیشنر ڈیرہ یحیی اخوانزادہ، ڈپٹی کمیشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال، محسود قوم کے مشران اور محسود پریس کلب کے ممبران سے ملاقاتوں اور کئے گئے فیصلوں کے بارے ممبران کو آگاہ کیا۔ میٹینگ کے دوران انتظامیہ اور سیکورٹی حکام کے اعلی عہدیداروں کی طرف سے محسود قوم کو درپیش مسائل کے حل پر دی جانے والی یقین دہانی کو سراہا گیا، اجلاس میں محسود آفیسر فورم نے آئیندہ لائحہ عمل کو بھی زیر بحث لایا اور فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد محسود قوم کے مشران، ریٹائرڈ بیوروکریٹس و آرمی افسران کا ملاقاتوں کے سلسلے کو صوبائی اور وفاقی سطح پر توسیع دی جائے گی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ محسود آفیسرز فورم کے جنرل باڈی کااجلاس جلد بلایا جائے گا۔ اجلاس میں محسود جرنلسٹس کی کاوشوں کو سراہا گیا اور یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اگلے مرحلے میں محسود وکلاء اور نوجوانوں کے ساتھ بھی مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.