Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انشااللہ آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ آئندہ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوجائے۔ جمعرات والے دن دوپہر 2بجے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔
ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دارہیں جو سازش کو روک سکتے تھے۔ معیشت کا یہ حال ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کو مدد کیلئے فون کر رہے ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ہم نے اپنے آئین کوبہترکیا ہے۔ آج اپنے نیشنل کونسل ممبرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ جس پراسس سے ہم گزرے کوئی پارٹی نہیں گزری۔ جو فیڈرل پارٹیاں تھی وہ سکڑ گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہیں۔ پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئرہونا چاہیے۔ اگرالیکشن سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تو پارٹی میں اندر ہی تقسیم شروع ہو جاتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر سے پہلے ایک تاریخ تھی۔ جب اپنے اپنے امپائر ہوتے تھے تو زیادہ تر بدمزگیاں ہوتی تھیں۔ ہم نے 1986 میں پہلی بارکرکٹ میں نیوٹرل امپائر کھڑے کیے تھے۔ 1997کے الیکشن کے علاوہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے ای وی ایم کی بھرپورمخالفت کی۔ ان دونوں پارٹیوں کا الیکشن میں دھاندلی کا ایک سسٹم ہے۔ ضمنی الیکشن میں ہماری کوشش تھی ان کو دھاندلی سے کیسے روکنا ہے۔ دو ہفتے پہلے ہم نے میٹنگ کی ان کو دھاندلی کو کیسے روکنا ہے۔ پٹن این جی اوزکی رپورٹ کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کرنے کے183طریقے ہیں۔ سٹیٹس کو نے اسی لیے ای وی ایم کی مخالفت کی۔ ایران، بھارت میں ای وی ایم پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ تحریک انصاف ماشااللہ بہت بڑی پارٹی بن گئی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی میں آئی ایس ایف کے ذریعے مراد سعید جیسے لیڈر سامنے آئے۔ جنرل الیکشن کے بعد پارٹی میں الیکشن کرائیں گے۔ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔ یہ دوپارٹی ہمارے سامنے ختم ہوئی یہ فیملی پارٹی ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں گرو کرنے کے بجائے سکڑگئیں۔ دونوں پارٹیوں میں میرٹ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.