Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں مزید 10پیسے کا اضافہ

کراچی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں6پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجےمیں امریکی ڈالرکی قیمت خرید138.80روپےسےبڑھ کر138.86روپےاورقیمت فروخت138.90روپے سے بڑھ کر138.96روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں مزید 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 139.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 139.40روپے سے بڑھ کر139.50روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت میں استحکام اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں 60 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جسکے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید178.20روپے سے بڑھ کر178.30روپے اورقیمت فروخت179.70روپے سے بڑھ کر180.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میںمزید5پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.95روپے سےبڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.25روپےسےبڑھ کر37.30روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے سے بڑھ کر38.00روپے اورقیمت فروخت38.15روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.