Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اوچ نہر کی بحالی کے منصوبہ پرکام کی رفتار کو تیز کیا جائے،گورنرخیبرپختونخوا

ورسک کینال پربھاری مشینوں کی تنصیب کیلئےمطلوبہ واٹرپمپ چین میں تیارکئےجارہےہیں ،پانی نکالنےکیلئےمشینری میں استعمال ہونیوالی موٹرجرمنی میں تیارکی گئی ہے،شاہ فرمان

پشاور۔گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نےمحکمہ آبپاشی کےحکام کوہدایت کی ہےکہ اوچ نہر کی بحالی کےمنصوبہ پرکام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ مذکورہ نہرمیں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ بات انہوں نےمنگل کےروزگورنرہاؤس پشاورمیں اوچ نہربحالی کےمنصوبہ کےجائزہ اجلاس کی صدارت کےدوران کی۔اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا،سیکرٹری محکمہ آبپاشی،ڈائریکٹرجنرل ری موڈلنگ ورسک کینال پراجیکٹ،چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس دوران گورنرخیبرپختونخوا کو اوچ نہرکی بحالی کےمنصوبہ کی پیش رفت سےمتعلق تفصیلات میں بتایاگیاکہ ورسک کینال پربھاری مشینوں کی تنصیب کیلئےمطلوبہ واٹرپمپ چین میں تیارکئےجارہےہیں جبکہ پانی نکالنےکیلئےمشینری میں استعمال ہونےوالی موٹرجرمنی میں تیار کی گئی ہےاورمذکورہ دونوں چیزیں ماہ آگست محکمہ آبپاشی خیبرپختونخوا کو موصول ہوجائیں گی۔

اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کاکہناتھاکہ اوچ نہرکی بحالی کامنصوبہ عوامی مفاد کاایک بہت بڑامنصوبہ ہےجس کی تکمیل سے پشاورکےجنوبی مضافاتی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ بنجر زمین گندم کی کاشت کےقابل ہوجائیگی اوراس علاقےکی تقدیر بدل جائیگی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھرمتعلقہ حکام کو تاکید کی کہ اس منصوبہ کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت وکوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نےاس موقع پرمحکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کومذکورہ منصوبہ کیلئےدرکار فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنانےکی ہدایت کی تاکہ منصوبہ کوجلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.