Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صحافیوں کےمسائل حل کرنےکےساتھ انہیں تمام ممکن سہولیات فراہم کریںگے،شہرام ترکئی

میڈیا کالونی کےمعاملات قلیل عرصےمیں طےکرکےمیڈیا ورکرزکیلئےبنیادی ضروریات کی دستیابی کیلئےفوری اقدامات اٹھارہے ہیں،وزیربلدیات کے پی کے

پشاور۔خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات الیکشنز دہی ترقی شہرام ترکئی نےکہا ہےکہ صحافیوں کےمسائل حل کرنےکےساتھ انہیں تمام ممکن سہولیات فراہم کریں گےاورصحافیوں کیلئے مختص میڈیا کالونی کےمعاملات قلیل عرصےمیں طے کرکےمیڈیا ورکرزکیلئے بنیادی ضروریات کی دستیابی کیلئےفوری اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےدورانی میڈیا کالونی ریگی کےدورے کےموقع پرصحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی اے اسرار الحق، متعلقہ افسران صدر پریس کلب پشاور عالمگیر خان، جنرل سیکرٹری شہاب الدین بھی موجود تھے۔

وزیر بلدیات کومیڈیا کالونی کےمعائنےکے دوران صدر شاورپریس کلب نےکالونی کےمسائل کےحوالےسے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیرنےکالونی کیلئےمختص ٹیوب ویل کو فوری چالو کرنےاوربجلی سےمتعلق مجموعی مسائل کوقلیل مدت میں حل کرنےکی ہدایات دیں تاکہ جو بھی صحافی یہاں پرگھر کی تعمیر شروع کرناچاہےتواسےپانی اوربجلی جیسی بنیادی سہولت کی کمی کاسامنانہ کرنا پڑے۔ شہرام ترکئی نےمیڈیا کالونی کیلئےاعلیٰ معیارکا شاندارمین گیٹ جلد بنانےکی ہدایت بھی کی جسکا پی ڈی اےحکام نےڈیزائن تیارکرلیاہےاور جلد ہی اس کی تعمیر کا آغاز کردیا جائےگا۔

صوبائی وزیرنےمتعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی میڈیاکالونی کےتمام مسائل کو3ماہ کےاندراندرحل کیاجائےتاکہ صحافی برادری جنھیں یہاں پلاٹس مل چکےہیں وہ تعمیراتی کام کاآغازکرسکیں۔

وزیر بلدیات نےکہاکہ صحافیوں کےدیگرمسائل کوبھی ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔میڈیا کالونی کادورہ کرنےاورصحافیوں کےمسائل سننےپرصدرپشاورپریس کلب عالمگیرخان اورسیکرٹری شہاب الدین نےوزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کا شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.