Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آرمی چیف کا دورہ امریکہ، واشنگٹن میں ملاقاتیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیردفاع لائیڈ جیمز آسٹن، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  دورہ امریکا پر لندن میں موجود ہیں۔  امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن، مشیر قومی سلامتی اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں کیں۔ دوران ملاقات آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا عالمی شراکت داروں کی مدد سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی جلد بحالی ممکن ہوگی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی پرافسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.