Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اٹک: بس کھائی میں جاگری، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اٹک میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹک کے علاقے حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا جارہا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور کمسن بچی بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس لاہور سے مردان جارہی تھی، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.