Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپر کوہستان:لوٹر کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، چھ افراد جاں بحق

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں

کوہستان( نمائندہ) ہزارہ ڈویژن کے شہر اپر کوہستان میں لوٹر کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
اپر کوہستان کے لوٹر میں موٹر کار کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر
ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بد قسمت کارمیں سوار افراد اپنے عزیز کی فوتگی پر اسلام آباد سے گلگت جلال آباد جا رہے تھے۔  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک ہی خاندان سے ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.