Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپوزیشن جلسہ:شہباز شریف سمیت58قومی وصوبائی اسمبلی ارکان کےخلاف مقدمہ درج

لاہور:متحدہ اپوزیشن کےمال روڈ پرجلسہ کرنےپرشہبازشریف سمیت58قومی وصوبائی اسمبلی ارکان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سےگزشتہ روزاجازت نہ ملنےکےباوجود مال روڈ پر جلسہ کیاگیا جس پرپولیس نےاپوزیشن لیڈرشہبازشریف، روحیل اصغر،ڈاکٹراسد اشرف،عظمیٰ بخاری اوردیگر پارٹی کےقائدین سمیت58قومی و صوبائی اسمبلی ارکان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ لاہورکےتھانہ سول لائنزمیں درج کیا گیا ہےجبکہ مقدمہ میں مزید 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او سول لائنزکی مدعیت میں درج کیاگیاہےجس میں ساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی،سرکاری ملازمین پرتشدد،امن وامان میں خلل ڈالنےاورسڑک بلاک کرنےسمیت دیگردفعات کو شامل کیاگیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز مال روڈ پرجلسےکی اجازت نہ ملنےکےباوجود اپوزیشن اتحاد نےچئیرنگ کراس پرجلسہ کیاتھا جس سےشہباز شریف نےخطاب کیا تھا۔اس موقع پرپولیس اہلکاروں اورکارکنوں میں متعدد بارلڑائی جھگڑےبھی ہوئے،پولیس کارکنوں کو روکنےکی رکاوٹیں لگاتی تو کچھ ہی دیر میں رکاوٹیں ہٹادی جاتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.