Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کےبجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہےاورپبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑچکاہے.ورلڈ بینک

اسلام آباد:پاکستان کےبجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہےاورپبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑچکاہے۔عالمی بینک نےجون میں وزارت خزانہ کو اپنی پبلک ایکسپینڈیچراینڈ فنانشل اکاؤنٹیبلٹی(پی ای ایف اے)رپورٹ کاحتمی ڈرافٹ بھیج دیاتھا۔ رپورٹ میں مالی سال2015-16سے لے کر 2017-18 تک پاکستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم اور بجٹ کا معروضی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ سےوزارت خزانہ کی انتہائی ناقص کارکردگی کااظہارہوتاہےجو اپنی ذمےداریاں نبھانےمیں ناکام رہی اوراس نےمالیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں ہونےدیں۔وزارت خزانہ کی طرف سےرپورٹ میں نرمی کرنےکےلیےورلڈ بینک پردباؤ تھامگرعالمی ادارےکےایک اہلکارنے بتایاکہ عالمی بینک کی جانب سےیہ رپورٹ فائنل تھی۔
ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ کےمختلف شعبےایک دوسرے کو ذمےدارٹھہراتےرہےمگراس ضمن میں اب تک کسی کےخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔جب حالیہ رپورٹ کاموازنہ2012میں عالمی بینک کی جانب سے کیےگئےاسی نوع کے جائزے سےکیاگیا تو پتاچلا کہ تمام اشاریے اور 7 کلیدی ستون زوال کا شکار تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.