Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک گیر یومِ سیاہ دیکھ کر اللہ کا شکرادا کرتےہیں کہ ابھی پاکستان جاگ رہاہے’مریم اورنگزیب

پارلیمنٹ،پی ٹی وی اورڈی چوک میں پولیس پر حملہ کرنے والے خوف میں پر امن احتجاج کے خلاف مقدمے کروا رہے ہیں

لاہور۔مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ ملک گیریومِ سیاہ دیکھ کراللہ کاشکراداکرتےہیں کہ ابھی پاکستان جاگ رہاہے ،عمران صاحب منتخب وزیراعظم کوگلےسےگھسیٹ دو،سول نافرمانی،ہنڈی سےپیسے،گیس اوربجلی کےبل جلانےکےاعلان کرنےوالےجعلی حکومت کےخلاف نعرےلگانے پرمقدمات درج کئےجارہےہیں،پارلیمنٹ،پی ٹی وی اورڈی چوک میں پولیس پر حملہ کرنےوالےخوف میں پرامن احتجاج کے خلاف مقدمے کروا رہے ہیں۔

اپنےایک بیان میں مریم اورنگزیب نےکہاکہ عوام کا شکرادا کرتےہیں کہ تمام دھمکیوں اوررکاوٹوں کےباوجود سیلیکٹڈ اورجعلی حکومت کے خلاف پاکستان کےہرکونےسےآوازآئی،عمران صاحب پرچےمقدمے،دھمکیاں،گرفتاریاں اب عوام کو نہیں روک سکتیں،جتنامرضی ظلم کر لیں عوام اب آپ کو این آر او نہیں دے گی۔

ترقی کی شرح آدھی اورمہنگائی فیصد کےخلاف احتجاج اب نہیں رکےگا،عوام بڑی مشکل میں ہے،روٹی پندرہ روپےاورنان پچیس روپے کے خلاف احتجاج اب نہیں رکےگا،میڈیا،صحافت اوراظہارکوکنٹرول کرنےکےخلاف احتجاج اب نہیں رکےگا۔

روزگار،کاروباراورصنعت بند کےخلاف احتجاج اب نہیں رکےگا۔گیس میں فیصد اوربجلی میں فیصد اضافےکےخلاف احتجاج اب نہیں رکے گا ۔ملک کو آئی ایم ایف میں کےحوالےکرنےکےخلاف احتجاج اب نہیں رکےگا۔

پشاور میٹرو کےایک کھرب کےکھڈے اورجعلی اکانٹس کےخلاف احتجاج اب نہیں رکےگا۔علیمہ باجی اورجہانگیر ترین کو این آراو دینےکے خلاف احتجاج اب نہیں رکےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.