Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مضبوط پاکستان کےلئےاسلامی نظام اورسیاسی استحکام ناگزیرہے.مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان کی والدہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد

راولپنڈی۔مولانا فضل الرحمن چیئرمین جمعیت علمائےاسلام (ف)کےسربراہ کی محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان کی والدہ کی عیادت کےلئےان کےگھرآمد ۔

مولانانےبیگم جنرل حمید گل کی عیادت کی۔محمد عبداللہ گل کی والدہ اوربیگم جنرل حمیدگل کافی عرصہ سےبہت زیادہ علیل ہیں۔دونوں راہنمائوں نےاڑھائی گھنٹےتک ملاقات کی۔

گفتگو کےدوران محمد عبداللہ گل نےکہاکہ ختمِ نبوت ۖکےحوالےسےخبروں کےبارے میں کہاکہ آرٹیکل295سی کی ترمیم کےخلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نےکہاکہ یہ ملک اسلام کےنام پربناہےیہاں کسی بھی غیراسلامی فرقےکو پروان چڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگرضرورت پڑی تو 1974 کی طرح ایک مرتبہ پھریہ پوری قوم قادیانت کےخلاف روڈوں پرآئےگی۔

انہوں نےکہاکہ مضبوط پاکستان کےلئےاسلامی نظام اورسیاسی استحکام ناگزیرہےاورعدلیہ سمیت تمام ریاستی اداروں کوہم سب نےملکر مضبوط کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.