Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگرشہبازاینڈ سنزبشمول داماد سچےہیں توملک سےکیوں بھاگے؟،فردو س عاشق اعوان

چوری کامعاملہ ابھی اورممالک میں بھی جائےگا ابھی اورانکشافات ہونےباقی ہیں،شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے،چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی،معاون خصوصی

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ اگرشہبازاینڈ سنزبشمول داماد سچےہیں تو ملک سےکیوں بھاگے؟چوری ک معاملہ ابھی اورممالک میں بھی جائےگاابھی اورانکشافات ہونےباقی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ اگرشہبازاینڈسنزبشمول دامادسچےہیں توملک سےکیوں بھاگے؟ ایراکےافسر کےاعتراف کےبعد شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرلے، شہبازشریف کا خاندان کرپشن سے توبہ کرلے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ شاہد خاقان عباسی کاچیلنج قبول ہے،چوری کاکھرابرطانیہ جارہا ہے،چوری کامعاملہ ابھی اورملکوں میں بھی جائےگا، انکشافات ہونے باقی ہیں، پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلےگی۔

معاون خصوصی نےکہاکہ لوٹاہوامال واپس کرناپڑےگا،یہ22کروڑعوام کامقدمہ ہے،شاہد خاقان،شہبازشریف جوکہتےہیں وہ کرتےنہیں، شہبازشریف نےزرداری کوسڑکوں پرگھسیٹنےکی بات کی تھی لیکن گلےلگالیا،شہبازنےدھیلےکی کرپشن ثابت ہونےپرسیاست چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.