Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا حماد اظہر کے سر جاتا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹر اورسابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا بھی حماد اظہر کے سر جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت میں ہوتے تو ہم ایسے اقدامات نہ کرتے۔ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کا سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالتے۔ روس سے جا کر تیل خریدتے۔ غیر ضروری اخراجات کم کرتے، ایف بی آر کے محصولات بڑھاتے۔اور غرباء کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیتے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر بھی آئی ایم ایف کو مطمئن نہ کرسکے۔ اپنی حکومت کی بری کارکردگی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔ ہماری حکومت کے دوران مہنگائی میں اس طرح اضافہ نہ ہوا۔ ہماری حکومت کے دوران پٹرولیم مصنوعات 84روپے فی لٹر سے115روپے پر پہنچی تھی۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتیں 50فیصد بڑھادی ہیں۔
شوکت ترین نے مزید لکھا کہ آپ نے تو بجلی بھی مہنگی کردی۔ اکنامک سروے سے پتہ چلتا ہے ہماری حکومت میں معاشی اشارے بہتر ہوئے تھے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا بھی حماد اظہر کے سر جاتا ہے۔ گزشتہ دو سال میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ شہباز شریف ہماری حکومت کی کارکردگی پر جھوٹ نہ بولے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.